• KHI: Clear 24.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.8°C
  • ISB: Cloudy 14.4°C
  • KHI: Clear 24.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.8°C
  • ISB: Cloudy 14.4°C

بلوچستان: "ووٹ سے حالات بہتر ہوسکتے ہیں"

شائع April 14, 2013

گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی—تصویر بشکریہ سید علی شاہ۔
گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی—تصویر بشکریہ سید علی شاہ۔

کوئٹہ: گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے کہا ہے کہ اگر لوگوں نے صحیح ووٹ دیا تو بلوچستان کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔

ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ قوم پرستوں کی جانب سے آنے والے انتخابات میں حصہ لینا مثبت عمل ہے اور یہ صوبے کیلیے بہتر ہے۔

نواب ذوالفقار مگسی نے کہا کہ بلوچستان کے چار یا پانچ اضلاع میں امن و امان کا مسئلہ ہے۔

گورنر نے کہا کہ فوج کی جانب سے اقتدار پر قبضہ کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے، ماضی میں جو کچھ ہوا وہ غلط ہوا تاہم اب اگے کی طرف دیکھنا چاہیئے۔

گورنر نے کہا کہ وہ کبھی مایوس نہیں ہوتے بلکہ پر امید رہتے ہیں۔

گورنر نے کہا کہ جن قوتوں کے مفادات گوادر سے وابستہ ہے وہ بلوچستان میں ضرور امن و امان کا مسئلہ پیدا کریں گے۔

تاہم اگر صحیح ایڈمینشٹریشن ہو تو امن قائم کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025