۔۔۔۔اے پی فوٹو۔
۔۔۔۔اے پی فوٹو۔

 نکوسیا: اسرائیل نے رات کو دمشق میں جمرایہ میں سائنٹیفک ریسرچ سنٹر پر راکٹ سے حملہ کیا جس کی اطلاع شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے اتوار کو دی ہے۔

تاہم ایجنسی نے یہ نہیں بتایا کہ آیا اس کی وجہ سے کوئی ہلاک یا زخمی ہوا ہے یا نہیں۔

شامی ٹیلی ویژن کے مطابق اسرائیلی حملے کا مقصد دمشق کے قریب مشرقی گھوٹا کے علاقے میں دہشت گردوں کے گرد گھیرے کو کمزور کرنا ہے۔ اگر اس حملے کی تصدیق ہو گئی تو یہ اس ہفتے شام کے خلاف اسرائیل کا دوسرا حملہ ہو گا۔

امریکی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لبنان کے نواح میں انتہا پسند گروپ حزب اللہ کے لئے ہتھیاروں کی ایک کھیپ کو نشانہ بنایا تاہم یہودی ریاست نے گولہ باری کرنے کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا ہے۔

لبنان کے ایک سفارتی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس آپریشن میں روس کی طرف سے حال ہی میں فراہم کئے جانیوالے زمین سے فضاء میں داغے جانیوالے میزائلوں جنہیں دمشق ایئرپورٹ پر اسٹور کیا جارہا تھا ، تباہ کردیا گیا ہے۔

اسرائیل نے واضح طورپر تصدیق کی ہے کہ اس نے شام کے صدر بشار الاسد کے یہ الزام لگانے پر کہ اسرائیل ان کے جنگ زدہ ملک کو مزید عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں