• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C

خیبر پختونخوا: اعلیٰ وزارتیں تحریک انصاف کے نام

شائع May 15, 2013

تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری پرویز خٹک، اعظم سواتی، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم اور دیگر المرکز اسلامی میں گفتگو کر رہے ہیں۔ فوٹو آئی این پی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کے درمیان بدھ کو خیبر پختونخوا میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد آج شام تینوں جماعتوں کی جانب سے خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کا اعلان متوقع ہے۔

تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری شوکت یوسف زئی نے رابطہ کرنے پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کے درمیان حکومت سازی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد شام تک اس حوالے سے اعلان کر دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے ذرائع نے تصدیق کی کہ قومی وطن پارٹی کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دیا جائے گا جبکہ ایک سینئر وزیر اور وزیر کی سیٹ بھی دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کو سینئر وزیر کے عہدے کے علاوہ دو مزید وزارتیں بھی دی جائیں گی جبکہ وزیر اعلیٰ اور اسپیکر تحریک انصاف سے ہو گا۔

شوکت نے کہا کہ ہم نے ابھی تک وزیر اعلیٰ اور ڈپٹی اسپیکر کے نام کا حتمی فیصلہ نہیں کیا لیکن یہ دونوں عہدے پی ٹی آئی کے پاس ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک اور اسد قیصر کے درمیان وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے سخت مقابلہ ہے اور ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ صوبے کی باگ ڈور کی ذمے داری کون سنبھالے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے کچھ اتحادیوں نے پرویز خٹک کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، اسی لیے ان کی جماعت کسی اور نام پر غور کر رہی ہے اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے لیے اسد قیصر کے نام کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

شوکت یوسف زئی نے تصدیق کی کہ انہیں 67 امیدواروں کی حمایت حاصل ہے اور حکومت کے لئے طریقہ کارکا  جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025