• KHI: Partly Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.4°C

علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری

شائع May 17, 2013

سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی—فائل فوٹو
سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی—فائل فوٹو

نوشہرہ: سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جمعہ کو بھی جاری ہے۔

آپریشن میں گرفتار ہونے والے اغوا کاروں سے ملنے والی معلومات پر بین الصوبائی اغواکار گروپ کے سرغنہ وزیر گل کو چارسدہ سے  گرفتار کرلیا ہے۔

وزیر گل سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے اغوا میں ملوث بتایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے تاہم علی حیدر گیلانی کو اب تک بازیابی نہیں کرایا جاسکا ہے۔

مغوی کی بازیابی کے لیے کے ناصرف نوشہرہ بلکہ چارسدہ میں بھی آپریشن کیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز جمعرات کو نوشہرہ کے علاقے  اکوڑہ خٹک میں آپریشن کے دوارن ایک مغوی عبدالوہاب کو بازیاب جبکہ دو اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا تھا۔

ڈی پی او وقار احمد کے مطابق، عبدل الوہاب نے بتایا کہ  سابق وزیراعظم کے اغوا ہونے والے بیٹے علی حیدر گیلانی کو ان کے ساتھ رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ علی کو عام انتخابات سے دو روز قبل نو مئی کو جنوبی پنجاب کے شہر ملتان سے اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

ibneanwar May 16, 2013 09:08am
علی گیلانی کے اغوا کے بعد الیکشن سے پہلے اور بعد میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی خاموشی اور بلاول کی دبئی جیسے محفوظ مقام پر بیٹھ کر وڈیوتقریر کی وجوہات اب آہستہ آہستہ سامنے آرہی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ آصف علی زرداری کو پیغام بھیجا گیا تھا کہ اگر بلاول نے پاکستان کے کسی شہر،گاؤں یا گلی میں جلسہ کیا تو اسے فوری طور پر مار دیا جائے گا۔ یہ بات جب لوگوں میں آئی تو مجھ جیسے بہت سے لوگوں نے اسے فضول بہانہ اور کھمبا نوچنے کے مترادف قرار دیا تھا لیکن علی گیلانی کے اغوا اور پھر موسیٰ اور عبدالقادر گیلانی کی جانب سے ان بیانات کے بعد کہ وہ الیکشن سے دستبردار ہونے کو تیار ہیں انہیں صرف اپنا بھائی چاہئیے، ہمیں ماننا پڑا کہ اندرون خانہ کچھ نہ کچھ ہو رہا ہے۔ کیا اس کھلی دھاندلی کے بعد کہ جب لوگوں کو اپنی جان کے لالے پڑے ہوئے ہوں،امیدوار بلیک میل ہو رہے ہوں اور یہاں تک کہ اغوا کیے جارہے ہوں ، کیا یہ الیکشن منصفانہ، آزادانہ اور شفاف کہے جاسکتے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ یہ سب نہ بھی کیا جاتا تو پیپلز پارٹی کتنی نشستیں اور لے لیتی مگر جیسا کہ کہتے ہیں کہ طاقت کا گھمنڈ انسان( اوراداروں ) کو اندھا کردیتا ہے۔ انندھوں کو کانے راجا مبارک ہوں۔۔۔۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025