بلوچستان : سبی میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

سبی : صوبہ بلوچستان کے علاقے سبی میں نامعلوم افراد کی فئرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کلی دور محمد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار خواتین سمیت 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو ایک گھر پراندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
فائرنگ کی وجہ سے موقع پر ہی 4 خواتین اور 1 آدمی دم توڑ گئے جبکہ زخمی 2 خواتین کو مقامی سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ مذکورہ افراد کو یہاں مبینہ طور پر غیر اخلاقی حرکتوں میں ملوث ہونے کے باعث مذہبی انتہا پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔











لائیو ٹی وی