ڈی پی او کوہاٹ پر حملہ، چھ اہلکار ہلاک
پشاور: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او) کوہاٹ، دلاوربنگش اور ان کے کارواں میں شامل پولیس اہلکاروں پر حملے میں چھ اہلکار ہلاک اور ڈی پی او زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصلات کے مطابق درہ آدم خیل کے قریب متنی کے علاقے میں ان پر حملہ کیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری رہا۔
اس دوران ڈی پی او زخمی ہوئے اور پولیس ذرائع کے مطابق چھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈی پی او کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال ( سی ایم ایچ) کوہاٹ منتقل کردیا گیا ہے اور ان کے ہاتھ پر زخم آئے ہیں۔
اس حملے میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔












لائیو ٹی وی