• KHI: Partly Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.4°C

گورنر بلوچستان مستغفی ہوگئے

شائع June 2, 2013

نواب ذوالفقار مگسی ، فائل تصویر
نواب ذوالفقار مگسی ، فائل تصویر

کوئٹہ: گورنر بلوچستان، نواب ذوالفقار مگسی نے اپنے عہدے سے استغفیٰ دیدیا ہے۔ انہوں نے اپنا استغفیٰ، صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کردیا ہے۔

آج پاکستان مسلم لیگ نواز، ( پی ایم ایل ۔ این) کے سربراہ کی جانب سے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سے گورنر نامزد کرنے کے اعلان کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ کسی کی راہ میں حائل نہیں ہوں گے اور انہوں نے اپنی استغفیٰ صدر کو بھجوادیا ہے۔

واضح رہے کہ نواب ذوالفقار مگسی دو سال قبل بھی ذاتی وجوہ کی بنا پر اپنا استغفیٰ پیش کرچکے تھے۔

اس سے قبل آج مری میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف نے نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو بلوچستان کا وزیرِ اعلیٰ نامزد کرنے  کا اعلان کیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا بلوچستان کا اگلا گورنر پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ( پی کے ایم اے پی) سے لیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025