Dawnnews Television Logo
فوٹو: اے ایف پی

تصاویر: مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی پولیس کا حملہ

پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ہونے والوں میں نقاب پوش افراد، پتھر پھینکنے اور آتش بازی کرنے والے اور مسجد کی بے حرمتی کرنے والے افراد شامل ہیں۔
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2023 11:12pm

اسرائیلی پولیس نے طلوع آفتاب سے قبل یروشلم کی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں درجنوں نمازیوں پر حملہ کرنے کے بعد 350 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس نے کہا کہ انہوں نے مشرقی یروشلم کے شہر میں مسجد کے اندر سے 350 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے باہر نکالا ہے جنہوں نے پرتشدد رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ہونے والوں میں نقاب پوش افراد، پتھر پھینکنے اور آتش بازی کرنے والے اور مسجد کی بے حرمتی کرنے والے افراد شامل ہیں۔

اسرائیلی کارروائی کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے ٹائر بھی نذر آتش کیے—فوٹو: اے ایف پی

 مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی فوجی اہلکار  موجود ہیں—فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی سیکیورٹی فورسز ایک فلسطینی شہری کو مسجد الاقصیٰ کے احاطے سے لے جا رہی ہے—فوٹو: اے ایف پی

ایک فلسطینی شہری مسجد الاقصیٰ میں ہونے والے حملے کے خلاف ٹائر نذر آتش کر رہا ہے—فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلمان خاتون کو بے دردی سے مسجد کے احاطے سے نکالا جا رہا ہے—فوٹو: اے ایف پی

فلسطینی شہری مسجد کے احاطے میں نماز ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے عقب میں اسرائیلی فوجی کھڑے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں نمازیوں پر حملے کے خلاف ایک احتجاج میں فلسطینی نوجوان پرچم لہراتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی