Dawnnews Television Logo

تصاویر: پاکستان میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اعتکاف میں شرکت کیلئے لوگ 20 ویں رمضان سے عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوئے اور عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم ہوجائے گا۔
شائع 11 اپريل 2023 10:24pm

ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان بھر میں آج لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے، اس حوالے سے مساجد میں خصوصی انتظامات کیے جانے کے بعد معتکفین اور مساجد کی سخت سکیورٹی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’ٹھہر جانے‘ اور ’خود کو روک لینے کے‘ ہیں۔

اعتکاف میں شرکت کیلئے لوگ 20 ویں رمضان سے عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوئے اور عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم ہوجائے گا۔

ملک کی بیشتر مساجد میں اس حوالے سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ بیشتر مساجد میں اعتکاف کے لیے گنجائش میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے مساجد کی رونقیں مزید بڑھ گئی ہیں۔

مسلمان رمضان کے آخری عشرے میں دنیاوی معاملات سے کٹ کر اللہ کی خوشنودی کے لیے عبادات میں مصروف ہیں جو یقیناً بہت بڑی سعادت ہے۔

مسجد میں نوجوان اعتکاف کی مناسبت سے اہتمام کررہے ہیں—فوٹو: رائٹرز

نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگ بھی اس مقدس مہینے میں اعتکاف میں بیٹھ کر عبادت کرتے ہیں—فوٹو: رائٹرز

ہر سال لاکھوں مسلمان ماہِ رمضان کے تیسرے عشرے کے آغاز پر اعتکاف میں بیٹھتے ہیں—فوٹو: رائٹرز

اکثر مساجد میں نوجوان یا بزرگ اعتکاف میں اکیلے بیٹھنا بھی پسند کرتے ہیں—فوٹو: رائٹرز

اعتکاف میں بیٹھنے سے قبل امام مسجد کی طرف سے ہدایات بھی دی جاتی ہیں—فوٹو: رائٹرز

اعتکاف میں بیٹھنے سے قبل اپنے رشتہ داروں سے ملنا بھی روایتوں میں شامل ہے—فوٹو: رائٹرز

اعتکاف میں بیٹھنے کا بنیادی مقصد اکثر وقت عبادت میں وقف کرنا ہوتا ہے—فوٹو: رائٹرز

اعتکاف کے آغاز کے موقع پر شاہ فیصل مسجد کا روح پرور منظر— فوٹو: رائٹرز