Dawn News Television

اپ ڈیٹ 28 مارچ 2014 04:41pm

ہمایوں سعید 'ارتھ ٹو' کا حصہ بنیں گے

فلمساز، اداکار اور ڈرامہ پروڈیوسر ہمایوں سعید اداکار و ہدایت کار شان شاہد کی ڈائریکشن میں کام کرنے کیلئے رضامند ہوگئے۔

کراچی میں ایک ملاقات میں رائٹر پرویز کلیم اور شان نے ہمایوں سعید کو فلم کی کہانی سنائی تو وہ شان کی آفر کو رد نہ کرسکے، انہوں نے فلم 'ارتھ ٹو' میں کام کرنے کا اشارہ دے دیا۔

ہمایوں سعید اور شان پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے، فلم کی دیگر کاسٹ میں عمائمہ ملک اورعظمیٰ علی خان نمایاں ہیں۔

فلم 'ارتھ ٹو' کی عکسبندی کا آغاز اب اپریل کے آخری ہفتے میں ہوگا اور اسے لاہور اور اسلام آباد میں شوٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ہمایوں سعید نے شان کی فلم میں کام کرنے کیلئے اپنی دیگر فلموں کا شیڈول بھی ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس فلم کے لیے ہمایوں سعید کو منہ مانگا معاوضہ دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اداکار شان ہدایتکار شمعون عباسی کی کئی برسوں سے زیر تکمیل فلم 'گدھ ' میں ہمایوں سعید کی جگہ شامل ہوگئے ہیں۔

جبکہ عائشہ خان کی جگہ ایمان علی کی چھوٹی بہن اور اداکارعابد علی کی بیٹی رائما کو اہم کردار کیلئے سائن کیا گیا ہے۔

Read Comments