Dawn News Television

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2014 03:03am

موبائل فون تعلیم میں مددگار ثابت ہورہے ہیں، اقوامِ متحدہ

پیرس: اقوامِ متحدہ کی تعلیمی اور سائنسی ایجنسی نے کہا ہے کہ لوگوں کو بڑی تعداد موبائل فون کو پڑھنے کیلئے ان جگہوں پر استعمال کررہی ہے جہاں کتابیں نہیں ہیں لیکن لوگوں میں خواندگی ( لٹریسی) کی شرح ذیادہ ہے ۔

پیرس میں واقع یونیسکو نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں 774 ملین (77 کروڑ سے زائد) افراد بالکل ان پڑھ ہیں اور صحارا اور افریقہ میں کتابیں موجود نہیں لیکن سیل فون بہت عام ہیں۔

بدھ کو یونیسکو کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک میں لوگوں کی بڑی تعداد ' موبائل آلات کے چھوٹے اسکرین' پر کتابیں اور ٹیکسٹ پڑھتی ہے۔

مطالعے میں شامل 33 فیصد سے افراد اپنے سیل فون سے کہانیاں پڑھ کر بچوں کو سناتے ہیں۔ اسٹڈی کے مطابق جو لوگ موبائل فون سے ذیادہ ذیادہ پڑھتے ہیں ان میں پڑھنے کی رفتار بہتر ہوتی ہے اور خواندگی کی مجموعی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اس مطالعے میں پاکستان، انڈیا، نائیجیریا، زمبابوے، یوگینڈا، ایتھوپیا، گھانا اور دیگر ممالک کے 4,000 افراد نے حصہ لیا۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد نو کروڑ ستر لاکھ سے ذیادہ ہے اور یہاں ناخواندگی کی شرح بہت ذیادہ ہے ۔ اس سلسلے میں بنیاد فاؤنڈیشن نامی ادارے نے بھی موبائل فون کے ذریعے خواندگی کے فروغ کیلئے کام شروع کیا ہے۔ ایس ایم ایس کے ذریعے سادہ معلومات اور گنتی وغیرہ خواتین کو بھیجی جاتی ہیں اور وہ ان پر عمل کرتی ہے۔

فاؤنڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق سات ماہ میں 2750 سے زائد خواتین کو پڑھنا آگیا ۔ اس کے علاوہ انہیں صحت، صفائی اور دیگر اہم امور بھی سکھائے گئے ۔

Read Comments