چلی کا سفر تمام، برازیل کوارٹر فائنل میں
برازیل نے پری کوارٹر فائنل میں چلی کو پینالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
فٹبال ورلڈ کپ ناک آؤٹ راؤنڈ کے پہلے ہی میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جہاں برازیل نے چلی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد پینلٹی ککس پر 3-2 سے مات دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔