Dawn News Television

شائع 25 جولائ 2014 02:34am

جھل مگسی میں' غیرت' کے نام پر لڑکی قتل

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں ایک باپ نے مبینہ طور پر'غیرت' کے نام پر اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق، آخند دانی گاؤں کا محمد عمر اپنی بیٹی پر فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔

فائرنگ میں لڑکی کو شدید زخم آئے اور وہ جانبر نہ ہو سکی۔

فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ لڑکی کے قتل کے پیچھے کیا عوامل ہیں۔ لیویز فورس نے عمر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Read Comments