Dawn News Television

اپ ڈیٹ 25 جولائ 2014 04:28pm

پاک وائرڈ ڈاٹ کام: آپ کیلئے نئی بیٹھک


یہ مواد ہمارے اسپانسر کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ ڈان اداریے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اسپانسر مواد کیا ہے؟


میڈیا میں ایک بڑا اور وسیع خلاءنظر آنے لگتا ہے جب پاکستان کی ترقی کرتیٹیکنالوجی صنعت پر براہ راست تحریری رپورٹ کی بات ہوتی ہے۔

ٹھیک ہے کہ مجھے معمول کے مطابق خبروں کی مقدار ملتی ہے متعدد فورمز اورجریدے تازہ ترین ٹرین اور بڑے اسٹارٹ اپ کی مناسب کوریج کرتے رہتے ہیں۔

مگر مجھے جو چیز گم نظر آتی ہے وہ ہے بلاگرز کی آواز، ایک سرگرم جگہ جہاںتوسیع پاتی مقامی صنعت کے باہری چہرے پر تبصروں کی بجائے اندر چلتیصورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے، اس حوالے سے واحد مقامی بلاگ پروپاکستانی ڈاٹ پی کے ہی کام کررہا تھا۔

خیر اب یہ صورتحال باقی نہیں رہی کیونکہ پاک وائرڈ ڈاٹ کام اس خلاءکو پر کررہا ہے۔

مالکان کا کہنا ہے کہ پاک وائرڈ مکمل طور پر کاروبار، ٹیکنالوجی اوراسٹارٹ اپ کلچر کے لیے کام کررہی ہے، پاکستان میں اگر آپ ای کامرس، ٹیلیکمیونیکشن یا عام کاروبار اور ٹیکنالوجی کی پیشرفت میں دلچسپی رکھتے ہیںتو آپ پاک وائرڈ ڈاٹ کام کو پسند کئے بغیر نہیں رہیں گے۔پاک وائرڈ حال ہی میں یعنی 2014ء میں ہی متعارف ہوئی ہے، اگرچہ یہاں آنےوالوں کے تبصروں کو مکمل طور پر موقع نہیں ملتا مگر وہاں کافی صحت مندانہمواد اور بہت کچھ ضرور موجود ہے۔

اس سائٹ کا ڈیزائن بہت صاف ستھرا ہے اور مالکان اسے اشتہارات سے پاکرکھتے ہیں(کم از کم ابھی تو ایسا ہی ہے) جو کہ کافی متاثر کن ہے، کچھ وقتدیکھنا ہوگا کہ وہ کمائی کے لیے کیا حکمت عملی اپناتے ہیں۔

سائٹ کا مواد مختلف موضوعات کے مضامین کا اچھا امتزاج ہے، یہاں ہر چیزجیسے اپلیکشنز سے لے کر آپریٹنگ سسٹز تک سب پر تفصیلی ٹیکینکل ری ویوزبھی موجود ہیں، متعدد پاکستانی کاروباری منصوبوں اور اسٹارٹ اپ کے بارےمیں گہرائی میں جاکر کئے جانے والے تجزیے بھی اس کا حصہ ہیں۔

یہاں سافٹ ویئرز یا کمپنیوں کے بارے میں رہنمائی اور وسائل کے بارے میںبھی جانا جاسکتا ہے، اس صنعت کے بہترین حصوں سمیت کون اور کیا دیکھنے کےقابل ہے وغیرہ کے بارے میں بھی جانا جاسکتا ہے۔

اسی طرح ملکی انفارمیشن شعبے کے بارے میں طویل فیچرز سمیت بڑے کھلاڑیوںاور عنقریب ہونے والے یا حال ہی میں ہونے والے ایونٹس (جیسے ڈیجیٹل یوتھسمٹ 2014ء) اور توسیعی عوامل (جیسے تھری / فور جی سروسز وغیرہ) کے بارےمیں بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔

اور یہ صرف موضوعات تک ہی محدود نہیں، اس کی پوسٹس کا جائزہ لیا جائےجیسے یو ٹیوب کے بارے میں آپ کوکیا جاننا چاہئے یا آنڈروئیڈ بمقابلہ آئیاو ایس کا موازنہ وغیرہ، اور آپ اس بات سے اتفاق کریں گے کہ اس بارے میںغیرجانبدار ہوکر بہترین اور متعلقہ حصوں کو ہی تحریر کیا گیا ہے۔

اسی طرح میں نے مقامی کاروبار کو کور کرنے والی رپورٹس کو بھی بہترینپایا ہے، جن میں کمپنیوں کے درمیان مقابلے پر مناسب معلوماتی تبصرے کئےگئے ہیں،میرے خیال میں پاک وائرڈ کے پاس اچھے مصنفین موجود ہیں، سائٹ کےاپنے الفاظ میں لکھنے والوں کی ٹیم جن میں مقامی اور بین الاقوامی مصنفینشامل ہیں، جو مستند ویب سائٹس جیسے لائف ہیک ڈاٹ او آرجی اور ہفنگٹن پوسٹکے لیے بھی لکھتے ہیں۔

اور ٹیکنالوجی سے متعلق یہ عملہ تخلیقی اور تحریک دینے والے کام جیسے یہتحریر جو میرے خیال میں بہت اچھی لکھی گئی ہے پاکستان کی پندرہ اثر انگیزخواتین کی تلاش میں رہتا ہے۔

کہا جاسکتا ہے کہ یہ ویب سائٹ نئی ہے تو اس لئے وہ درست فارمولے کی تلاشمیں سرگرداں ہے۔

مجھے جو چیز اس کے نیوز سیکشن میں بے جوڑ نظر آئی وہ چودہ مئی کو اپ لوڈکی جانے والی آخری خبر تھی، جس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس میں آسانی سےہاتھ آجانے والے مواد کا حصہ بڑھ رہا ہے، نئے سافٹ ویئرز اپ ڈیٹس پر پہلےری ویوز وغیرہ کا حصہ خبروں اور معلومات کے حاصل شدہ مواد سے زیادہ ہے،ویب پروفیشنلز کے انٹرویوز کو معمول بنانا مختلف انداز سے نیوز کو کورکرنے اور اس صنعت کی سمت سے آگاہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

میرے خیال پاک وائرڈ کمپنیوں اور آن لائن پروفیشنلز کے لیے معلومات کاذخیرہ بننے کی جانب درست سمت میں بڑھ رہی ہے اور ہاں ایسے اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والے عام قارئین کے لیے بہترین سائٹ سمجھی جاسکتی ہے۔

سائٹ کے مختلف حصوں میں کلک کرنے کے دوران میں نے دو مخصوص ٹیبز کو نوٹسکیا، ایک میں ایلینز جیسی بے شمار اصطلاحات کی تشریحات جو ویب اور سافٹویئر صنعت کے بارے تھی۔

دوسرا ٹیسٹ جس کا نام اسٹارٹ اپ ریسورسز تھا، جس میں ایسے آن لائن مقاماتکا بہت عمدگی سے جمع کردہ وسیع ڈیٹا بیس کا احاطہ کیا گیا تھا جہاں کاروبارہ مالکان اور کمپنیاں اپنے سامنے آنے والے کسی بھی سوال کا جواب تلاش کرسکتے ہیں۔

وہاں ایسی ویب سائٹس کی ایک فہرست بھی موجود ہے جو کسی ترقی کرتی کمپنی کےلیے معروف اسٹارٹ اپ کا ہی ذکر نہیں جو کرتے جو فنڈنگ کے ممکنہ ذرائع سےمتعلق نہیں بلکہ اس میں آپ کے کاروبار کے مالیاتی اورمارکیٹنگ شعبوں،کاروبار کی منصوبہ بندیکے وسائل اور اسے شروع کرنے سے متعلق اچھے ٹولز کیپیشکش بھی کی گئی ہے۔

ابھی تو یہ ویب سائٹ نئی اور صافنظر آئی ہے جس میں بہت کم تعداد میں ٹیبزاور کارآمد مضامین کا مجموعہ موجود ہے، ہم اس بات کا انتظار اور دیکھناہوگا وہ اس وقت حالات سے کیسے نمٹتے ہیں جب ٹریفک اور بڑے اور تیزی سےآنے والے مواد کا سامنا ہوگا۔

مجھے توقع ہے کہ یہ سائٹ صاف رہے گی اور یہاں نیوی گیشن آسان ہوگی، میںہرصفحے میں ویجیٹ کو دیکھنا پسند کروں گی جس میں ویب سائٹس یا سافٹ ویئرزکے حال ہی میں کئے جانے والے ری ویوز کی چھوٹی سی فہرست ریٹنگ کے ساتھدی گئی ہو۔

جیسے جیسے مختلف النوع مواد بڑھے گا تو پاک وائرڈ کو اپنے مواد کو اسٹارٹپا یا سومل سے ہٹ کر زیادہ واضح درجات میں ری گروپ کرنا پڑے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ مختلف اقوال اور ٹیکنالوجی کو جداگانہ سیکشنز کا حصہبنانا ہوگا، ایک اور چیز جو میں دیکھنا چاہوں گی وہ نئے مضامین کو آسانیسے ہوم پیج پرپہلے کلک پر دیکھے جانے کی سہولت ہوگی۔

پاک وائرڈ ڈاٹ کام مقامی ٹیکنالوجی کوریج میں ایک قابل اور طویل عرصےانتظار کی جانے وای ویب سائٹ تھی کیونکہ یہ اس صنعت کی موجودہ ترقی کےباوجود مشکلات کا شکار ہے۔

سائٹ کے مالک حسن سلیم ایک کامیاب اور تجربہ کار ویب پروفیشنل اورکاروباری منتظم ہے جو بہترین خیالات کے حامل ہے، یہ ویب سائٹ ٹیکنالوجیاور مقامی صنعت کے بارے میں ایک طاقتور ون اسٹاپ ذرائع بننے کے قابل ہے۔


یہ مواد ہمارے اسپانسر کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ ڈان اداریے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اسپانسر مواد کیا ہے؟


Read Comments