Dawn News Television

اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2014 06:46pm

عمران کو نظر انداز کرنے پرراشد لطیف ناراض

کراچی: پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر راشد لطیف نے ملک میں 2015ورلڈ کپ ٹرافی کی آمد پر تقریب میں عمران خان کو نظر انداز کئے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ہفتہ کو ایک بڑے ٹی وی چینل سے گفتگو میں راشد کا کہنا تھا کہ 'پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ جیتا، یہ ایک حقیقت ہے اور کوئی بھی ان سے یہ اعزاز نہیں چھین سکتا'۔

'عمران کو تقریب میں نظر انداز کیا جانا بدقسمتی اور افوس ناک ہے'۔

راشد کے مطابق کپان مصباح اور جاوید میانداد قابل احترام کھلاڑی ہیں اور انہیں درست طور پر اس تقریب کے لئے چنا گیا لیکن عمران سے زیادہ کوئی بھی اس تقریب میں مدعو کیے جانے کا حقدار نہیں'۔

'مجھے خدشہ ہے کہ یہ واقعہ تاریخ میں ایک بڑے امتیازی سلوک کے طور پر لکھا جائے گا'۔

Read Comments