Dawn News Television

اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2014 12:21pm

دنیا کے لاکھوں افراد کو کھانا دستیاب نہیں

16 اکتوبر جسے دنیا بھر میں خوراک کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے تاہم پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں آبادی کا تقریباً نصف حصہ مختلف وجوہات کی بناء پر غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے تحت منائے جانے والے دن کو اس مرتبہ 'خاندانی کاشتکاری' کا عنوان دیا گیا۔

ماہرین زراعت کے مطابق پاکستان میں خوراک کی کمی مسئلہ نہیں اور ایک زرعی ملک ہونے کی وجہ سے پاکستان میں وافر مقدار میں زرعی اجناس موجود ہیں جو برآمد بھی کی جاتی ہیں، ان ماہرین کے مطابق اصل مسئلہ لوگوں کا خوراک تک رسائی کا ہے۔

Read Comments