Dawn News Television

شائع 21 اکتوبر 2014 04:00am

خیبر ایجنسی میں حکومت حامی سردار قتل

لنڈی کوتل: خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں ایک حکومت حامی قبائلی سردار کو قتل کر دیا گیا۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ پیر کو غنڈی کے علاقے مندو خیل میں کچھ موٹر سائیکل سواروں نے ملک خانی جان کے گھر پر دستک دی اور جیسے ہی وہ باہر آئے ان پر گولیاں برسا دیں۔

جان کوکی خیل گرینڈ جرگہ کے انتہائی اہم رکن تھے۔

Read Comments