Dawn News Television

اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2014 11:41pm

ملالہ کا 2015 میں پاکستان آنے کا اعلان

اوسلو: دنیا کی عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے 2015 میں پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ۔

اوسلو میں ڈان نیوز سے خصو صی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ امتحان ختم ہونے کےبعد پاکستان جا رہی ہوں کیونکہ مجھے اپنے ملک کی خدمت کرنی ہے اس لیے پاکستان واپسی اور وہاں کے لوگوں سے ملنا بہت ضروری ہے۔

ملالہ نے کہا کہ جلد پاکستان جاوں گی، اپنے ملک کی خدمات کرنا چاہتی ہوں۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ نوبل انعام سے ملنے والی رقم پاکستان میں ہی تعلیم کی فروغ کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سوات سے تعلیم کی فروغ کا کام شروع کروں گی، وہاں اچھے سیکنڈری اسکولز کی کمی ہے، لڑکیوں کی اچھی تعلیم کے لیے بھی یہ ضروری ہے۔

ملالہ نے ڈان نیوز سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ تعلیم کے حوالے سے کام کرنا ضروری ہے اس لیے پاکستان کے عوام سے امید ہے کہ وہ میرا ساتھ دے گی، تعلیم کا فروغ میرا زاتی پلان نہں ہے، میں تو سب بچوں کی آواز اٹھا رہی ہوں۔

تعلیم کے فروغ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جامعات اور تدریسی ادارے بنانا حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے، ہمارا کام تو آگاہی پھیلانا ہوتا ہے، ہم حکومت اور عالمی رہنماوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں۔

قبل ازیں ملالہ یوسف زئی کی نے اوسلومیں ناروےکی وزیراعظم سے بھی ملاقات کی۔

Read Comments