Dawn News Television

اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2014 10:42pm

اچھے اور برے طالبان کی کوئی تمیز نہیں ہوگی، وزیراعظم

پشاور: خیبر پختونخوا کے درالحکومت پشاور میں گزشتہ روز آرمی پبلک اسکول پر تحریک طالبان پاکستان کے حملے میں 131 بچوں سمیت 141 افراد کی ہلاکت پر پاکستان بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔

خیبرپختونخوا، سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلی نے تین روزہ سوگ کااعلان کر رکھا ہے۔

ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں جبکہ بار ایسوسی ایشنز نےعدالتی کارروائیوں کا بطور احتجاج بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

سانحہ پشاور نے سیاسی جماعتوں کو بھی اپنے اختلافات بھلا کر ایک ہونے پر مجبور کردیا۔

دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بھی آج پشاور میں ہوا۔

دوسری جانب، سانحے میں ہلاک ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے۔ 10 بچوں اور 3 اساتذہ کی تدفین منگل کے روز ہی کر دی گئی۔

Read Comments