Dawn News Television

شائع 17 دسمبر 2014 05:49pm

آٹھ دہشتگردوں کو اگلے 24 گھنٹوں میں پھانسی دیے جانے کا امکان

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے رحم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد ملک کی مختلف جیلوں میں آٹھ دہشتگردوں کو اگلے 24 گھنٹوں میں پھانسی دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز پشاور کے ایک اسکول میں پاکستانی طالبان کے حملے کے نتیجے میں 132 بچوں سمیت 141 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ہلاکتوں کی تعداد بدھ کے روز 148 تک جاپہنچی ہے۔


لائیو کوریج: دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی قرار


ڈان نیوز کے مطابق سزائے موت پانے والے آٹھ دہشتگردوں کی رحم کی اپیل وزارت قانون کی جانب سے صدر مملکت کو بھجوائی گئی تھی۔

تاہم صدر ممنون حسین نے دہشتگردی کے سنگین جرائم میں 8 دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں۔

ذرائع کے مطابق اپیلیں مسترد ہونے کے بعد متعلقہ جیلوں کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد اگلے چوبیس گھنٹوں میں آٹھ دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کے نام افشاں نہیں کئے جاسکتے ملک بھر میں جیلوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

Read Comments