Dawn News Television

شائع 20 دسمبر 2014 12:16pm

شمالی وزیرستان: ڈرون حملےمیں 6مبینہ شدت پسند ہلاک

پشاور : شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 6 مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں امریکی ڈروں طیارے نے حملہ کیا۔

ڈرون طیارے نے ایک کمپاونڈ پر 2 میزائل داغے۔

حملے میں 6 مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے جن میں اہم شدت پسند کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے عسکریت پسندوں کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی۔

میزائل حملے کے بعد کافی دیر تک ڈرون طیارے فضاء میں موجود رہے۔

Read Comments