Dawn News Television

اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2014 04:12pm

کیٹ اوپٹن دنیا کی پُرکشش خاتون

امریکی ماڈل کیٹ اوپٹن کو رواں برس کی سب سے پُرکشش خاتون قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ اعزاز پہلے پیپلز میگزین ایوارڈ کے دوران کیٹ کو دیا گیا۔

کیٹ اوپٹن امریکا کی ایک مقبول ترین ماڈل ہیں جو اب بڑی اسکرین کا بھی حصہ بن چکی ہیں اور رواں برس ان کی پہلی فلم دی ادر وومین (the other woman) ریلیز ہوئی۔

کیٹ نے اس موقع پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں پُرکشش شخصیت کا مطلب یہ ہے کہ وہ پُراعتماد اور زندگی سے خوش ہو اور وہ ایسا فرد ہو جو سخت محنت پر یقین رکھتا ہو۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیپلز میگزین نے کرس ہیمز ورتھ کو رواں برس کے لیے دنیا کا سب سے پُرکشش مرد قرار دیا تھا۔

اس اعزاز کے بعد وہ بریڈلے کوپر، ریان رینولڈز، بریڈ پٹ، جارج کلونی، سین کونری، بین ایفلک اور میل گبس جیسے ہولی وڈ سپر اسٹارز کی صف میں شامل ہوگئے ہیں جو اس سے پہلے دنیا کے پُرکشش ترین مرد کے خطاب پر قبضہ جما چکے ہیں۔

بشکریہ ٹائم ڈاٹ کام

Read Comments