پاکستان

سب سے پہلے اچھی خبر دکھائیں

قائمہ کمیٹی کی میڈیا گائیڈلائنز اچھی نیت سے بنائی گئیں، لیکن یہ گائیڈلائنز سادہ سے لے کر مضحکہ خیز تک ہیں۔

کسی نہ کسی طرح حکومت دہشتگردی کے مسئلے پر اپنا سر ریت سے نکالنے میں کامیاب ہوچکی ہے، اور اس کی کوششوں کا ایک حصہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی میٹنگ ہے، جس کا مقصد دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں میڈیا کے کردار پر سفارشات تیار کرنا تھا۔

میں جانتا ہوں ہمارے پارلیمانی ممبران کی نیتیں اچھی تھیں، لیکن ان کی 'میڈیا کے لیے نفسیاتی سماجی گائیڈلائنز' بالکل سادہ سے لے کر مضحکہ خیز تک ہیں۔ (مکمل لسٹ مضمون کے اختتام میں موجود ہے)۔


کچھ سفارشات کا دائرہ اتنا وسیع ہے، کہ ان میں کچھ بھی سما سکتا ہے۔

لیکن یہ ہماری سکیورٹی فورسز کے معاملات اور ان سے متعلق معلومات کو خفیہ رکھ سکتی ہیں جس کی ویسے بھی بہت ضرورت ہے۔

میڈیا کی کچھ تخلیقی ایڈیٹنگ کسی ممنوعہ چیز کے لیے دوسرا راستہ بھی نکال سکتی ہے۔

لیکن ہوسکتا ہے کہ اس کی وجہ سے کئی افراد کو وہ نام ملیں، جو ہمارے گمان میں بھی نہ ہوں۔

بہرحال اس کے کچھ فوائد بھی ہوسکتے ہیں۔

میڈیا کے لیے نفسیاتی سماجی گائیڈلائنز(جو اب قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی ہیں)

انگلش میں پڑھیں۔

شہزاد غیاث

شہزاد غیاث پاکستانی کامیڈین اور تھیٹر ایکٹر ہیں، اور نیویارک میں کامیڈی شوز کرتے ہیں۔ وہ فلبرائٹ اسکالرشپ پر تھیٹرز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رہے ہیں۔ وہ ٹوئٹر پرShehzad89@ کے نام سے لکھتے ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔