Dawn News Television

شائع 20 جنوری 2015 12:13pm

ترکی میں سجا اونٹوں کی ریسلنگ کا میلہ

ترکی میں سجا ہے ایک ریسلنگ ایونٹ مگر یہ توقع نہ کریں کہ وہاں دی راک یا انڈر ٹیکر جیسے ریسلرز رنگ کے اندر ایک دوسرے سے ٹکراتے نظر آئیں گے۔

درحقیقت یہ تو سینکڑوں اونٹوں کی وہ کشتی ہے جس کو دیکھنے والوں کا جوش و جذبہ حیران کن ہوتا ہے۔

یہ مغربی ترکی کے ساحلی شہر ازمیر کے قریب ایک قصبے میں سجنے والا سالانہ میلہ ہے جس میں اونٹوں کے درمیان ریسلنگ کے مقابلے ہوتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ یہ مقابلے 2400 سال سے منعقد ہو رہے ہیں اور ہر سال انہیں دیکھنے کے لیے یہاں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔

ان مقابلوں پر جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپس کی جانب سے تنقید تو سامنے آتی ہیں مگر ایونٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ان تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے اونٹوں کے تحفظ کو بہتر بنا رہے ہیں۔

Read Comments