Dawn News Television

اپ ڈیٹ 22 جنوری 2015 04:46pm

واٹس ایپ کا ویب ورژن متعارف

انسٹنٹ میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ نے موبائل فونز کی دنیا سے نکل کر اب انٹرنیٹ میں بھی قدم رکھتے ہوئے اپنا ویب ورژن متعارف کرادیا ہے۔

واٹس ایپ کا یہ ویب ورژن فی الحال صرف گوگل کروم کے صارفین تک محدود ہے اور ابھی اسے ایپل کے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے فعال بنانے پر کام ہونا باقی ہے۔

واٹس ایپ کے ویب ورژن کو استعمال کرنے کے لیے گوگل کروم کے صارفین کو اس براﺅزر ایکسٹینشن کی ضرورت پڑے گی اور اور کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا ہوگا جو ویب کلائنٹ سے جڑی ڈیوائس میں لنک کی شکل میں آئے گا۔

اس ویب چیٹ فیچر کو اسی وقت استعمال کیا جاسکے گا جب کمپیوٹر انٹرنیٹ سے منسلک ہوگا تاہم ڈیسک ٹاپ میں واٹس ایپ کی موجودگی اس ایپ کو پسند کرنے والے صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے واٹس ایپ کو 22 ارب ڈالرز کے عوض خرید لیا تھا۔

Read Comments