Dawn News Television

شائع 26 جنوری 2015 12:11am

امریکی صدر کا دورہ ہندوستان

امریکی صدر براک اوباما ہندوستان کے 3 روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں ان کے ساتھ امریکی خاتون اول مشیل اوباما بھی پہنچی ہیں۔

ہندوستان آمد پر وزیراعظم نریندرمودی نے امریکی صدر اوباما کا ائرپورٹ پرخود استقبال کیا۔

دورے کے دوران امریکی صدر باراک اوباما اور ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی کے درمیان مخلتف امور پر بات چیت ہوئی ہیں اور ان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کئی برسوں سے تعطل کا شکارسویلین جوہری توانائی کے معاہدے پر عملی تعاون کے معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اہم اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ اکھٹے مل کر اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے کتنے پرعزم ہیں۔

امریکی صدر کی آمد پر دارلحکومت نئی دہلی میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ دارالحکومت میں 15 ہزار کیمرے نصب اور ایک ہزار سے زائد اسنائپر شوٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔

Read Comments