Dawn News Television

اپ ڈیٹ 26 جنوری 2015 04:31pm

رنبیر کپور بن گئے چور

رواں برس کے آغاز پر ہی رنبیر کپور اپنے چاہنے والوں کا دل جیتنے کے لیے آرہے ہیں جیکولین فرنینڈس کے ساتھ فلم "روئے" میں۔

2010 کی بلاک بسٹر فلم "راج نیتی" کے بعد رنبیر کپور اور ارجن رامپال ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں جن کی رومانٹک ایکشن تھرلر فلم "روئے" کے ٹریلر اور گانوں کے بعد فلم کے ڈائیلاگ پروموز جاری کر دیے گئے ہیں۔

اس فلم کی ہدایات وکرم جیت سنگھ نے دی ہیں جبکہ فلم میں رنبیر اور ارجن رامپال کے ساتھ جیکولین فرنینڈس اور انوپم کھیر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

بھوشن، دیویا اور کرشن کمار کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور بحیثیت "روئے" ایک چور جبکہ جیکولین بحیثیت عائشہ (فلم میکر) ڈبل رولز میں نظر آئیں گی۔

ارجن رامپال بحیثیت کبیر ایک رائٹر کا کردار نبھا رہے ہیں، رومانس ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس فلم کا میوزک انکت تیواری، امل ملک اور میت بروس انجان نے ترتیب دیا ہے جس نے کافی تہلکہ مچایا ہوا ہے۔

اے اے فلمز کے تحت رواں سال 13 فروری کو سینما گھروں کی زینت بننے والی یہ فلم دیکھتے ہیں شائقین کو کتنا متاثر کر پاتی ہے۔‬

Read Comments