Dawn News Television

شائع 26 جنوری 2015 04:43pm

واٹس ایپ ویب ورژن کی پانچ خامیاں

سات سو ملین ماہانہ متحرک صارفین کے ساتھ بلاشبہ واٹس ایپ موبائل کی دنیا کی ایک بڑی مسیجنگ سروس ہے۔

اس سروس کے بیشتر صارفین اس کا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر فیچر کا مطالبہ طویل عرصے سے کررہے تھے تاکہ وہ موبائل ڈیوائسز کو چھوڑنے کے بعد بھی اپنی پسندیدہ سروس کے ساتھ جڑے رہ سکیں۔

یہی وجہ ہے کہ طویل انتظار کے بعد واٹس ایپ نے آخر کار اپنا ویب ورژن متعارف کرادیا ہے تاہم اس میں صارفین کو کافی حد تک محدود رکھا گیا ہے جن کو جاننا کافی مفید ثابت ہوگا۔

یہ ورژن ایپل آئی او ایس کو سپورٹ نہیں کرتا

واٹس ایپ کے ویب ورژن اور اسمارٹ فونز کے درمیان پیغامات ترسیل کا انحصار سرورز پر ہے۔ تاہم یہ سروس ابھی ایپل ڈیوائسز کو سپورٹ نہیں کرتی۔ واٹس ایپ کے مطابق فی الحال وہ آئی او ایس صارفین کو ویب ورژن کی سہولت فراہم کرنے سے قاصر ہے جس کی وجہ ایپل کے پلیٹ فارم کا محدود ہونا ہے۔

تاہم اندرونی رپورٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ مستقبل میں آئی فون صارفین کے لیے یہ ویب ورژن تو متعارف کرایا جاسکتا ہے تاہم ابھی اپنے آئی فون پر اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو ہر بار اس کے موبائل ورژن کا ہی استعمال کرنا ہوگا چاہے آپ کمپیوٹر کے سامنے ہی کیوں نہ بیٹھے ہو۔

موبائل فون کا انٹرنیٹ سے کنکٹ ہونا لازمی

اپنے اسمارٹ فون کو واٹس ایپ کے ویب کلائنٹ سے کیو آر کوڈ امیج کے ذریعے منسلک کرنے کے بعد ہی آپ پیغامات کو اپنے براﺅزر کے ذریعے بھیج اور موصول کرسکیں گے۔

تاہم اگر آپ کا فون ڈیٹا کنکشن سے محروم ہوجائے یا چارجنگ ختم ہوجائے تو واٹس ایپ کا آف لائن ورژن بھی آف لائن ہوجائے گا، آپ کے فون کو ویب ورژن کے استعمال کے مسلسل انٹرنیٹ سے کنکٹ رکھنا ضروری ہے۔

گوگل کروم کے علاوہ کسی اور براﺅزر پر نہیں چلتا

واٹس ایپ ویب ورژن صرف گوگل کروم پر ہی کام کرتا ہے تو اگر آپ فائرفوکس یا انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے کے عادی ہیں تو اس کا استعمال کرہی نہیں سکتے۔

اور ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ اگر آپ گوگل کروم پر اسے استعمال کررہے ہیں اور جس کو پیغامات بھیج رہے ہیں وہ اس براﺅزر کو استعمال نہیں کرتا تو بھی یہ سروس بیکار ثابت ہوتی ہے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ گوگل کروم ہی اس کی ٹیکنالوجی کو زیادہ بہتر انداز میں پیش کرسکتا ہے۔

آپ صارفین بلاک نہیں کرسکتے

صارفین کو بلاک کرنے کے لیے آپ کو واٹس ایپ کی موبائل اپلیکشن کی ضرورت ہوگی، اس سروس میں اسپام مسیجز کی تعداد کافی ہوتی ہے اور ان سے نمٹنے کا واحد طریقہ بلاک کرنا ہی ہوتا ہے مگر بدقسمتی سے ویب ورژن بھی بلاک کا کوئی فیچر ہی موجود نہیں۔

آپ گروپ بنا یا چھوڑ نہیں سکتے

آپ ویب ورژن پر گروپس میں پیغامات بھیج اور وصول کرسکتے ہیں تاہم ویب کلائنٹ صارفین اپنا کوئی نیا گروپ تشکیل نہیں دے سکتے یا کسی موجودہ گروپ سے پیچھا نہیں چھڑا سکتے۔

Read Comments