Dawn News Television

شائع 27 جنوری 2015 03:42pm

رتیک روشن ایک بار پھر ایکشن میں

ریتک روشن نے طویل عرصے کے آرام کے بعد آخرکار ایک بار پھر بڑی اسکرین کی جانب رخ کرلیا ہے اور ان کی فلم "موئن جو دڑو" کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق رتیک روشن کی فلم موئن جو دڑو کی شوٹنگ راجھستان کے قصبے بھوج میں شروع ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اس فلم کی شوٹنگ مسلسل التواء کا شکار چلی آرہی تھی تاہم اب ریتک روشن کے مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے بعد اس کا آغاز ہوگیا ہے۔

بولی وڈ کے اس خوبصورت ترین اداکار کو آخری بار 2014 میں فلم "بینگ بینگ" میں دیکھا گیا تھا۔

موئن جو دڑو کے ڈائریکٹر آشوتوش گواریکر ہیں اور وہ ریتک کے ساتھ پہلے بھی سپرہٹ فلم "جودھا اکبر" بنا چکے ہیں۔

توقع ہے کہ یہ فلم آئندہ برس ریلیز کے لیے پیش کردی جائے گی۔

Read Comments