Dawn News Television

شائع 27 جنوری 2015 07:45pm

امریکا شدید برفباری کی زد میں

شمال مشرقی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی وجہ سے نیویارک اور بوسٹن میں زندگی معطل ہو کر رہ گئی ہے جبکہ ماہرین موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمولات زندگی مزید مشکل ہو سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سرمائی نامی طوفان ’جونو‘ جرسی، مین اور نیو ہیمپشائر ریاستوں میں 25 انچ تک برفباری کا باعث بن سکتا ہے۔

متعدد امریکی ریاستوں میں کئی انچ برف پڑی جس کے بعد وہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Read Comments