Dawn News Television

شائع 01 فروری 2015 02:33pm

فلم 'جلیبی' کا ٹریلر جاری

کراچی: نئے سال کی پہلی پاکستانی فلم جلیبی کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جب کہ یہ فلم 20 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

گذشتہ سال پاکستان میں کئی بہترین فلمیں ریلیز ہوئیں، جن میں نامعلوم افراد، آپریشن 021 اور دختر شامل تھیں۔

سال 2015 بھی لے کر آ رہا نئی فلم "جلیبی"، جس کی کہانی دو گہرے دوستوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو غلطی سے خطرناک گینگسٹرز کے چُنگل میں پھنس جاتے ہیں۔

فلم جلیبی کی ہدایات یاسر جیسوال نے دی ہیں جب کہ فلم کی کاسٹ میں دانش تیمور، علی سفینا، وقارعلی خان، ژالے سرحدی ، ساجد حسین ، سبیکا امام، عدنان جعفر اور عزیر جیسوال شامل ہیں۔

فلم 20 مارچ کو بیک وقت پاکستان، امریکا، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔`

`

Read Comments