Dawn News Television

شائع 01 فروری 2015 04:25pm

واٹس ایپ کالنگ فیچر کی جانچ شروع

سات سو ملین ماہانہ متحرک صارفین رکھنے والی کمپنی واٹس ایپ نے وائس کالنگ فیچر کی جانچ شروع کر دی ہے۔

ایک ریڈاِٹ صارف پرادنیش پٹیل نے کچھ اسکرین شاٹس اور ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

پٹیل کی جانب سے جاری کیے گئے اسکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹس ایپ کے نیا فیچر کے لیے ایک الگ ونڈو ہو گی جس میں جا کر صارف کسی کو بھی کال کر سکے گا۔

پٹیل کے اسکرین شاٹس دسمبر میں اس حوالے سے جاری ہونے والی تصاویر سے کافی حد تک مماثلت رکھتے ہیں۔

پٹیل کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کا نیا فیچر ابھی صرف کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود ہے جسے صارفین ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ تاہم انسٹال کرنے کے باجود صرف کچھ ہی صارفین اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پٹیل کا کہنا ہے کہ گوگل انڈرائڈ کو کوئی بھی آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے تمام صارفین اس فیچر کو اپنے فون پر انٹسال کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ نے صارفین کے دیرینہ مطالبے کو مانتے ہوئے گذشتہ ماہ اپنا ویب ورژن بھی متعارف کروایا تھا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا ویب ورژن متعارف

تاہم ویب ورژن کے حوالے سے صارفین نے بعض شکایات بھی کیں ہیں۔

یہ پڑھیں : واٹس ایپ ویب ورژن کی پانچ خامیاں

خیال رہے کہ گزشتہ برس سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے واٹس ایپ کو 22 ارب ڈالرز کے عوض خرید لیا تھا۔

Read Comments