Dawn News Television

شائع 28 فروری 2015 06:50pm

سونم کپور میں سوائن فلو کی تشخیص

نئی دہلی: ہندوستانی اداکارہ سونم کپور کو سوائن فلو کی تشخیص کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق سونم گزشتہ دس روز سے گجرات کے علاقے راجکوٹ میں سلمان خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

اطلاعات کے مطابق اداکارہ تیز بخار میں مبتلا تھیں اور انہیں راجکوٹ کے ایک مقامی ہسپتال میں ہفتے کو منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سونم کے خون کے ٹیسٹ میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ان کی ٹرینر میں بھی یہ بیماری پائی گئی۔

تشخیص کے بعد سونم ممبئی واپس پہنچ گئی ہیں۔

Read Comments