Dawn News Television

شائع 02 مارچ 2015 03:05pm

ڈالمیا بی سی سی آئی کے صدر منتخب

نئی دہلی: آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے معاملات پر برطرف کر جانے والے بی سی سی آئی کے سابق صدر ’این سری نواسن‘ کی جگہ بورڈ میں موجود دونوں گروپس نے جگموہن ڈالمیا کے نام پر اتفاق کر کے انہیں سربراہ منتخب کرلیا ہے ۔

نائب صدر کے عہدے کے لئے ٹی سی میتھیئوز منتخب ہوئے۔

امیتابھ چودھری، چیتن دسائی سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جوائنٹ سیکریٹری جبکہ انیرودھ چودھری، راجیو شُکلا سے زیادہ ووٹس حاصل کر کے جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے۔

ذرئع کے مطابق صدر کی نشست کے لئے جگموہن ڈالمیا کے مقابل کسی کو اُمیدوار نہیں کھڑا کیا گیا۔ پوار گروپ سمیت سری نواسن کے حامیوں نے بھی ان کو منتخب کرنے پر اتفاق کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ بقیہ نشستوں کے لئے اُمیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

یاد رہے کہ جگموہن ڈالمیا سَن 1997 تا 2000 تک بحیثیت آئی سی سی صدر خدمات انجام دیتے رہے۔ جبکہ سری نواسن اس وقت آئی سی سی صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔

Read Comments