Dawn News Television

شائع 03 مارچ 2015 12:42am

اسلام آباد اور نئی دہلی میں بارشیں

پاکستان کے مختلف علا قوں میں سرد موسم کے اختتام پر شروع ہونے والے بارشوں کے سلسلوں نے ملک بھر کے شہروں کا درجہ حرارت ایک بار پھر کم کردیا ہے۔

سردی جاتے جاتے لوٹ آئی ہے اور شہریوں نے سرد موسم سے بچنے کیلئے ایک بار پھرگرم ملبوسات زیب تن کرکے گرم مشروبات کا استعمال شروع کردیا ہے۔

پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے موسم کے اثرات کی وجہ سے جہاں موسم میں تبدیلی رونما ہوئی ہے وہیں ان علاقوں کے معمولات زندگی بھی بہت متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اورہندوستان کے شہر نئی دہلی میں ہونے والی بارشوں سے شہریوں پر گزرنے والا کچھ احوال، تصویری صورت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

Read Comments