Dawn News Television

شائع 04 مارچ 2015 11:22am

چگمبرا آئرلینڈ کیخلاف میچ سے باہر

زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبرا کو بائیں ٹانگ میں انجری کے سبب ہفتہ کو آئرلینڈ کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے ۔

ٹیم حکام کا کہنا ہے کہ چگمبورا کے پاکستان کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران پٹھے پھٹنے لگے تھے جس کے بائث ابھی بھی ان کی ٹانگ میں کافی تکلیف ہے۔

چگمبرا نے آؤٹ فیلڈمیں باؤنڈری کی طرف جاتی گیند کو روکنے کے لئے ڈائیو کی تھی تو ان کا پیر پھسل گیا تھا۔

زمبابوے کے ٹیم مینیجر کرسٹین چیکیتانے بدھ کے روز بیان دیا ہے کہ میڈیکل اسٹاف چگمبورا کو انڈیا کے خلاف میچ سے قبل تیار کرنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔

زمبابوے گروپ بی کی7ٹیموں میں پانچویں نمبر پر ہے اورکوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی کے لئے اپنے دونوں میچز جیتنا لازمی ہے۔

Read Comments