Dawn News Television

شائع 05 مارچ 2015 10:35am

پاکستان کا ورلڈ کپ چانس باقی ہے، روڈز

اسلام آباد: جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی جونٹی روڈز نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے امکانات ابھی معدوم نہیں ہوئے۔

بدھ کوپی ٹی وی سپورٹس سے گفتگو میں روڈز نے کہا کہ مصباح الحق کی قیادت اور یونس خان اور شاہد آفریدی جیسے تجربہ کار پلیئرز کی موجودگی میں نوجوان پاکستان ٹیم کسی بھی لمحے میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

تاہم ، ان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کی غیر موجودگی سے مخالف ٹیموں نے آرام کا سانس لیا ہو گا۔ 'ہر ٹیم کا ہر بلے باز اجمل کے نہ ہونے سے آرام کی سانس لے رہا ہو گا'۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پلیئرز کو نہ صرف ٹیم کی سطح پر بلکہ انفرادی حیثیت میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا ہو گا۔

Read Comments