Dawn News Television

شائع 06 مارچ 2015 11:11pm

متوازن ٹیم میدان میں اتاری جائے، حفیظ

لاہور: آل راونڈر محمد حفیظ نے ٹیم مینجمنٹ کو مشورہ دیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف متوازن ٹیم میدان میں اتاری جائے تاکہ گرین شرٹس 'بآسانی' پروٹیز کو ہراسکیں۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حفیظ نے شکوہ کیا کہ ٹیم مینجمنٹ کی عنایات کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا یہ عالم ہے کہ کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے ممکنات پہ تکیہ کیے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں: محمد عرفان فٹ، جنوبی افریقہ کیخلاف دستیاب

آل راونڈر نے قرار دیا کہ جنوبی افریقہ سے جیتنا مشکل نہیں مگر شرط ہے کہ فیصلے نیک نیتی سے لیے جائیں۔

حفیظ سے جب پوچھا گیا کہ وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع آخر کیوں نہیں دیا جا رہا تو انہوں کہا 'جب سب کچھ میرے مشوروں کے خلاف ہورہا ہے تو چپ ہی رہوں تو اچھا ہے۔'

ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان نے صلاح دی کہ منیجمنٹ اب روایت پسندی چھوڑے اور دلیرانہ فیصلے کرے۔

Read Comments