Dawn News Television

شائع 24 مارچ 2015 06:04pm

کینڈی کرش کھیلنے پر خاتون پر جان لیوا حملہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا کون سا صارف ہے جو کینڈی کرش نامی گیم سے واقف نہ ہو؟ درحقیقت اسے تو مقبول ترین آن لائن گیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے مگر کئی بار اس کا جنون جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

جی ہاں سننے میں دلچسپ مگر حقیقت میں یہ سنگین واقعہ آئرلینڈ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کو کینڈی کرش کھیلنے کی 'سزا' ٹانگوں پر گولیاں کھا کر چکانا پڑی۔

بلفاسٹ کی رہائشی 47 سالہ خاتون کو اتوار کی شب گھر کے باہر حملہ آوروں نے صرف اس لیے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا کہ وہ کینڈی کرش پر بہت زیادہ گزارشات یا ریکوئسٹس ارسال کرتی ہے۔

خاتون کی اس عادت سے تنگ نامعلوم حملہ آوروں نے اسے سزا دینے کا فیصلہ کیا اور ٹانگوں پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

آئرلینڈ میں اس طرح کے حملوں کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور ایک سال کے دوران اس طرح کے " سزا" کے 81 حملے ریکارڈ ہوئے ہیں۔

Read Comments