کھیل

سڈنی سے دہلی تک آنسو

آسٹریلیا سے شکست کے بعد کروڑوں ہندوستانی شائقین کرکٹ غم اور مایوس کی حالت میں چلے گئے جب کہ کئی نے اپنے ٹی وی توڑ دیے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کے بعد جہاں گراؤنڈ میں کئی شائقین اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے وہیں ہندوستان میں موجود بھی لاکھوں انڈین فینز کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

سیمی فائنل میں چار مرتبہ کے عالمی چیپمین آسٹریلیا نے ہندوستان کو باآسانی 95 رنز سے شکست دی۔

ہندوستان میں کئی شائقین کرکٹ نے اس شکست کو انتہائی سنجیدہ لیا اور اپنے ٹی وی بھی توڑ دیئے جب کہ مہندرا سنگھ دھونی کے گھر کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی۔