Dawn News Television

اپ ڈیٹ 27 مارچ 2015 10:07am

بولی وڈ کے بادشاہ نے اپنی پہلی تنخواہ بتادی

بولی وڈ میں اربوں روپوں کا بزنس کرنے والی فلموں میں کام کرنے والے امیر ترین اداکار شاہ رخ خان نے یہ ترقی راتوں رات حاصل نہیں کی۔

شاہ رخ خان نے انڈین شو 'انڈیا پوچھے گا سب سے شانا کون' میں اپنے کیرئیر کی بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پہلی تنخواہ تھی صرف 50 روپے جو کہ ان کو سینما کے باہر ٹکٹ بیچنے پر ملتی تھی، لیکن آج ان کی فلمیں باکس آفس پر سب سے زیادہ ہٹ ہوتی ہیں اور تقریبا ایک ارب روپے سے زیادہ کماتی ہیں۔

بولی وڈ کے بادشاہ نے تو یہ بھی بتایا کے ان کی خواہش تھی کہ وہ کبھی تاج محل دیکھیں اور آج وہ اپنا ہر خواب پورا کر سکتے ہیں۔

یہ شو جمعہ کے روز نشر کیا جائے گا جس میں کرن جوہر، عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما بھی شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

Read Comments