Dawn News Television

شائع 27 مارچ 2015 07:03pm

علی ظفر نے 'موسٹ اسٹائلش امپورٹ' ایوارڈ جیت لیا

مشہور اداکار اور گلوکار علی ظفر نے ہندوستان ٹائمز کے زیر اہتمام 'موسٹ اسٹائلش امپورٹ' کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

علی ظفر نے بولی وڈ میں اپنی بہترین اداکاری نہ صرف ایوارڈ جیتے بلکہ اپنی بہترین ڈریسنگ سے لوگوں کے دلوں میں بھی بہت جلد جگہ بنائی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق علی ظفر دیکھنے میں تو پرکشش ہیں ہی مگر ان کی بہترین ڈریسنگ نے انہیں خواتین کی سب سے پسندیدہ شخصیت بھی بنا ڈالا ہے۔

علی ظفر نہ صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ وہ خود کو بدلتے رہنے کے ساتھ ساتھ اپنی شخصیت میں بھی اچھی تبدیلیاں لاتے رہتے ہیں جس کی وجہ لوگوں ان کا کافی حد تک فالو بھی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی علی ظفر کافی ایوارڈز جیت چکے ہیں جب کہ پشاور میں اسکول پر حملے کے بعد انہوں نے ایک گانا بھی ریلیز کیا جو کہ کافی پسند کیا گیا۔

Read Comments