Dawn News Television

شائع 27 مارچ 2015 10:09pm

انوشکا اور ایشوریا ایک ساتھ

کرن جوہر بنانے جارہے ہیں ایک اور نئی فلم جس میں وہ کاسٹ کرنےجارہے ہیں ایشوریا رائے بچن اور انوشکا شرما کو۔

کرن جوہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے بولی وڈ کے کئی اسٹارز کے ساتھ کام کیا ہے مگر انوشکا شرما اور ایشوریا رائے کے ساتھ کام کرنے کا ان کو نہیں ملا اب تک موقع۔

اس فلم میں ایشوریا رائے بچن اور انوشکا شرما کے ساتھ کام کریں گے رنبیر کپور بھی۔

کرن جوہر نے اپنی فلم کے بارے میں ایک ایوارڈ شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت بے صبری سے اس فلم کا انتظار کر رہے ہیں، اس فلم میں اسٹائل اور فیشن پر بہت کام کیا گیا ہے اور پوری امید ہے کہ یہ فلم دیکھنے والوں کے دل میں جگہ بنا لے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ کرن جوہر ایک اور فلم پر بھی کام کر رہے ہیں جس کا نام ہے کپور اینڈ سنز۔

Read Comments