Dawn News Television

شائع 28 مارچ 2015 08:33pm

جیمز بونڈ کی نئی فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز

مشہور زمانہ ایکشن سیریز جیمز بونڈ کی نئی فلم اسپیکٹر کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اسپیکٹر اس ہولی وڈ فلم ایکشن سیریز کا چوبیسواں حصہ ہے جس میں ڈینئل کریگ مسلسل چوتھی بارجمیز بونڈ کے روپ میں دکھائی دینگے۔

اس بار بھی جمیزبونڈ دشمنوں کا کرے گا ڈٹ کرمقابلہ اوربنائے گا ان کی کوششیں ناکام۔

تاہم اس نئے ٹریلر میں کچھ پراسراریت بھی رکھی گئی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مجرم تنظیم کا سربراہ جیمز بونڈ کا کوئی بچھڑا ہوا رشتے دار ہے۔

اسپیکٹر ایک ایسا چھوٹا جرائم پیشہ گروہ ہوتا ہے جو بڑی بین الاقوامی جرائم کی تنظیم میں ڈھل جاتا ہے جس کااپنا آئی لینڈ اور تربیتی مرکزہوتا ہے۔

خیال رہے کہ 2012 میں جیمز بونڈ کی آخری فلم اسکائی فال نے دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد کا ریکارڈ بزنس کیا تھا اور یہ نئی فلم رواں برس چھ نومبر کو ریلیز جارہی ہے جسے سے پرستاروں کو بہت زیادہ توقعات ہیں۔

Read Comments