Dawn News Television

شائع 16 اپريل 2015 06:46pm

بیساکھی میلے کی چکا چوند

پنجا صاحب اور ننکانہ صاحب کے گردواروں پر سینکڑوں کی تعداد میں سکھ مذہب کے ماننے والوں نے بیساکھی کے میلے میں شرکت کی۔

اس میلے کو بیساکھی کے علاوہ وساکھی بھی کہا جاتا ہے۔ سکھ برادری کو خالصہ بھی کہتے ہیں اور ان کا یہ تہوار ان کے شمسی سال کی شروعات میں منایا جاتا ہے۔

انڈیا سے تقریباً 2000 سکھ اس تہوار میں شریک ہونے کے لیے پاکستان پہنچے جبکہ امریکا، کینیڈا، ملائشیا، سے بھی سکھوں کی کثیر تعداد اس تہوار کے لیے ہر سال پاکستان پہنچتی ہے۔

Read Comments