Dawn News Television

شائع 17 اپريل 2015 07:28pm

ٹائیگر شروف سپر ہیرو بنیں گے

فلم ’ہیروپنتی‘ سے کیریئر شروع کرنے والے بولی وڈ اداکار اور جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف اپنی نئی فلم ’ٹربونیٹر‘میں ایک سکھ سپر ہیرو بننے جا رہے ہیں۔

ہدایت کار ریمو ڈیسوزا کی اس فلم میں ٹائیگر کے علاوہ ’کک‘ کی ہیروئن جیکولین فرنینڈز بھرت ناٹیم ڈانسر کے روپ میں نظر ٓئیں گی۔

رپورٹس کے مطابق، یہ فلم اپریل میں شوٹنگ کیلئے شیڈول تھی لیکن اب اس کی عکس بندی جون میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

ہدایت کار اور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا اس وقت ورون دھون اور شردھا کپور کے ساتھ فلم ’اے بی سی ڈی ٹو‘ پر کام کر رہے ہیں، جس کے فوراً بعد وہ فلم ٹربونیٹر پر کام شروع کر دیں گے۔

Read Comments