Dawn News Television

اپ ڈیٹ 17 اپريل 2015 11:28pm

16 سال بعد شکست

بنگلہ دیش نے پاکستانی ٹیم کو پہلے میچ میں 79 رنز شے شکست دے دی جس کے بعد تین میچوں پر مشتمل سیریز میں بنگلہ دیش نے ایک صفر سے سبقت حاصل کرلی ہے۔

16 سال کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کی ٹیم کو ایک روزہ میچ میں شکست دینے پر کامیاب ہوپائی ہے۔

میچ میں پاکستانی ٹیم 46ویں اوور میں 250 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے 329 رنز سے پاکستانی ٹیم کو اچھا ہدف دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اگلہ ایک روزہ میچ اتوار کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

Read Comments