Dawn News Television

اپ ڈیٹ 18 اپريل 2015 10:31pm

شعلے ریلیز کے 40 سال بعد پاکستانی سینما میں

مایہ ناز اداکار امیتابھ بچن اور دھرمندر کی تاریخی ہٹ فلم 'شعلے' اپنی ریلیز کے 40 سال بعد پہلی بار جمعہ کے روز پاکستان کے سینما گھروں میں ریلیز کی گئی۔

رمیش سپی کی ہدایت کردہ فلم 'شعلے' انڈین سینما کی اب تک کی بہترین فلم مانی جاتی ہے۔

فلم شعلے کا کراچی کے سینما نیوپلیکس میں گرینڈ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی انڈسٹری کے متعدد فلم ستاروں نے بھی شرکت کی۔

فلمی ناقد عمیر علوی کے مطابق فلم شعلے کے بے شمار چاہنے والے پاکستان میں موجود ہیں جن میں وہ نسل بھی شامل ہے جو وی سی آر پر یہ فلمز دیکھ کر جوان ہوئی ہے۔

یہ فلم پاکستان کے سینما میں تھری ڈی اور ٹو ڈی میں دکھائی جارہی ہے اور لوگوں کے لیے یہ ایک نا بھولنے والا تجربہ رہا ہے۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ گبر، جے اور ویرو کو تھری ڈی اور ٹوڈی میں دیکھنا ایک بہترین تجربہ تھا۔

Read Comments