Dawn News Television

شائع 19 اپريل 2015 09:10pm

چینی صدر کے استقبال کی تیاریاں

چینی صدر شی جین پنگ دو روزہ دورے پر پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے کسی بھی چینی صدر کا نو سال بعد پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔

ائیرپورٹ پر وزیر اعظم نواز شریف کابینہ کے ہمراہ چین کے صدر کا استقبال کریں گے، مہمان صدر کو اکیس توپوں کی سلامی بھی دی جائے گی۔

اس دورے میں پاکستان اور چین کے درمیان لگ بھگ چالیس ڈالر ارب مالیت کے بتیس منصوبوں پر دستخط کئے جائیں گے جس میں وزارت پانی وبجلی کے پندرہ، وزارت خزانہ کے پانچ، وزارت منصوبہ بندی کے چار، وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کے دو، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تین، جبکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت ریلوے، وزارت پیٹرولیم اور کا ایک ایک منصوبہ شامل ہے۔

اپنے دورے میں چین کے صدر پانچ منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

پاکستان پچھلے دس مہینوں نے چینی صدر کے دورے کا منتظر ہے، اس عرصے میں دو مرتبہ یہ دورہ ملتوی ہو چکا ہے۔

چینی صدر ژی جیانگ پنگ اگلے ہفتے اپنے پاکستان کے دورے کے دوران 46 ارب ڈالر مالیت کے توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کریں گے تاکہ اپنے پرانے دوست تعلقات کو مضبوط اور چینی معاشی شرح نمو میں آنے والی کمی کے لیے مواقعوں کو پیدا کیا جاسکے۔

اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو آٹھ چینی آبدوزوں کی فروخت کے طویل عرصے سے زیربحث منصوبے کو بھی حتمی شکل دی جاسکتی ہے، اس ڈیل کی مالیت چار سے پانچ ارب ڈالر کے درمیان ہے۔

توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے بڑے معاہدوں پر دستخط کرنے کے ساتھ ساتھ چینی صدر بلوچستان کی گوادر پورٹ، جو 3000 کلومیٹر طویل اسٹریٹجک پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کا حصہ ہے، کا افتتاح بھی کریں گے جو کہ علاقائی تجارت، ترقی، اور سیاست کے زاویوں کو یکسر تبدیل کر سکتا ہے۔

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے بتایا ہے کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق صدر شی جین پنگ اکیس اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ۔

اس سے قبل وہ پارلیمنٹ ہاوس کیلئے سولرانرجی منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے

معزز مہمان کی آمد کے موقع پر اسلام آباد کو بہترین انداز سے سجایا جارہا ہے ۔

جا بجا پاکستان اور چین کے جھنڈے آویزاں ہیں، گزر گاہوں کی سجاوٹ ہو یا لائٹس کی مرمت، ہر طرف، استقبال کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

دورے میں صدرشی جن پنگ کو پاکستان کے سب سے بڑے قومی اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا جائے گا۔

چینی صدر کی آمد کے موقع پر وفاقی دارلحکومت کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور پاکستانی ثقافتی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اہم عمارات میں چراغاں دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

Read Comments