Dawn News Television

شائع 21 اپريل 2015 12:26am

چینی صدر کا دورہ پاکستان

چینی صدر نے پاکستان کا دورہ کیا جس میں پاکستان اور چین کے درمیان 51 نئے معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں جن میں سے آٹھ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی صدر نے پاکستان کو 'اسٹریٹجک پارٹنر' قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو سراہتا ہے اور اس حوالے سے مدد جاری رہے گی۔

چینی صدر نے کہا کہ دورے کا مقصد پاکستان چین دوستی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

نواز شریف نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں ممالک کے دوران 51 معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں جبکہ اقتصادی راہداری سے صوبوں کو بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے۔

چینی صدر کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر تاجروں اور اعلی سرکاری حکام پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد بھی آیا تھا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور وفاقی دارالحکومت کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔

Read Comments